ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعظم کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس، ڈی جی آئی ایس آئی بھی شامل۔۔ایم کیو ایم کے مستقبل کا فیصلہ؟

datetime 23  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور متحدہ قائد کے پاکستان مخالف بیانات اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے جائزے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ شریک ہیں۔مشیر قومی سلامتی اجلاس کو نیشنل ایکشن پلان کی عمل درآمد کمیٹی کے گزشتہ روز کے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔اجلاس میں کراچی میں جاری رینجرز آپریشن کی صورتحال اور کراچی سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلیٰ سطح کا اجلاس جو پہلے صرف نیشنل ایکشن پلان کے جائزے کے لئے ہونا تھا اب اس کے ایجنڈے میں قائد ایم کیو ایم کے پاکستان مخالف بیانات کے بعد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور ایم کیو ایم کے مستقبل بارے غور و حوض کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…