منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

45 ارب میں 89 کلومیٹر موٹروے ،تکمیل2سال میں،افتتاح ہوگیا

datetime 22  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے سیالکوٹ۔لاہور موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ٗ 89 کلومیٹر موٹروے پر 45 ارب روپے لاگت آئے گی، چار لین کی یہ شاہراہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی مشترکہ طور پر تعمیر کریں گے جو صوبہ کے دو بڑے تجارتی مراکز کو ملائے گی اور یہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہو گا۔ پیر کووزیراعظم محمد نواز شریف نے سیالکوٹ۔لاہور موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ٗ ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد افضل نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ ایف ڈبلیو او موٹروے کا مینٹیننس کا کام کرے گی اور وصول کئے گئے ٹیکسوں کے ذریعے قومی خزانہ میں بھی حصہ ڈالے گی۔ انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ دیگر متعدد شاہراتی منصوبے ملک کے اہم تجارتی مراکز کو بھی ملا رہے ہیں اور قومی ترقی و خوشحالی کو فروغ دے رہے ہیں۔ موٹروے این فائیو پر لاہور بائی پاس انٹر چینج سے شروع ہو گا جو کالا شاہ کاکو کے قریب ایم ٹو کو بھی ملائے گا اور سیالکوٹ کے مغرب میں تقریباً 15 کلومیٹر فاصلہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف نے منصوبہ کی تختی کی نقاب کشائی کرکے سیالکوٹ۔لاہور موٹروے پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل افضل بھی موجود تھے۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…