اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم باوجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہم انکشافات کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق جنرل عاصم باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ کہا جاتا ہے کہ ہم صرف ترقی یافتہ ممالک کی افواج سے سیکھتے ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں۔ بہت سی چیزیں اور قابلیت ایسی ہوتی ہے کہ غیر ملکی افواج بھی ہم سے بہت کچھ سیکھتی ہے۔
جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ غیر ملکی فوج بہت سی ایسی چیزیں ہم سے سیکھنا چاہتی ہے جو انہیں نہیں آتیں یا انہیں اس کے بارے میں معلوم نہیں، اس بات کا ایک ثبوت یہ ہے کہ برطانوی فوج کے آفیسرز اور کیڈٹس بڑی تعداد میں پاکستان میں ٹریننگ حاصل کرنے کیلئے آتے ہیں۔ برطانوی فوجی کچھ سیکھتے ہیں تو وہ آتے ہیں۔ اگر وہ ہم سے کچھ نہ سیکھتے ہوں تو برطانیہ والے اپنے افسران کو ہمارے پاس کیوں بھیجیں گے؟ جنرل عاصم باوجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے سیمینارز، فورمز اور ورکشاپ میں ہمارے پاس دنیا کی مختلف افواج کے لوگ سیکھنے کیلئے آتے ہیں اور وہ ہم سے سیکھنا چاہتے ہیں۔
برطانوی فوج کے افسران اور کیڈٹس ہمارے پاس ٹریننگ کیلئے کیوں آتے ہیں۔۔؟ جنرل عاصم باجوہ کے بیان سے آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا
22
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں