اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ کے حکم پر ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر بلیک لسٹ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں بے نظیر ایئرپورٹ اسلام آباد سے ساجد نامی شخص ، لاہور سے 12 سالہ دانیال کو گرفتار کر لیا گیا ۔ بلیک لسٹ ساجد کو انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل جبکہ دانیال کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بے نظیر ایئرپورٹ سے امریکی بلیک لسٹ شہری میتھیو بیرٹ کی گرفتاری کے بعد وزارت داخلہ کے حکم پر ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر بلیک لسٹ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں ۔ہفتہ کے روز بے نظیر ایئرپورٹ اسلام آباد پر ساجد نامی بلیک لسٹ شہری کو بیرون ملک جانے کی کوشش میں گرفتار کر لیا ہے ۔
ساجد نامی شخص اٹک کا رہائشی ہے اور اسلام آباد سے متحدہ عرب امارت جانے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا ۔ساجد محمود ولد محمد فاضل ورک ویزہ پر این ایل 221 کی پرواز سے یو اے ای جا رہا تھا۔ بے نظیر ایئرپورٹ پر کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران پبلک لسٹ میں نام ہونے پر ایئرپورٹ حکام نے گرفتار کر لیا ۔ بعدازاں ساجد محمود کو انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ۔جہاں اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔ لاہور ایئرپورٹ پر 12 سال بچے دانیال کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کی بناء پر گرفتار کر لیا گیا ۔ دانیال اپنے والدین کے ساتھ لاہور سے دبئی جا رہا تھا چند سال قبل دانیال کے والدین میں جھگڑے کے باعث عدالت نے دانیال کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا تھا تاکہ والد یا والدہ میں سے ااسے کوئی بھی بیرون ملک نہ لے جائے ۔ بعدازاں والدین میں صلح ہونے پر بچے کا نام بلیک لسٹ سے خارج نہیں کیا گیا تھا ہفتہ کے روز دانیال کی گرفتاری کے بعد والدین نے سیکورٹی حکام کو اپنا صلح نامہ دیکھایا جس پر دانیال کی شخصی ضمانت کر دی گئی اور اسے والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی گئی ۔
وزیر داخلہ بازی لے گئے, ان تمام لوگوں کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے, چوہدری نثار نے سخت احکامات جاری کر دیئے
20
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں