جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کو حق ہے کہ وہ بلوچستان۔۔ اہم ترین افغانی شخصیت اور مودی کا گٹھ جوڑ۔۔ہنگامہ کھڑا ہو گیا

datetime 20  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے دیئے گئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی اشتعال انگیزیوں کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے دورے کے موقع پر ایک انٹرویو کے دوران حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ ‘پاکستانی حکام آزادانہ طور پر افغانستان اور بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہیں لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے بلوچستان کے حوالے سے بات کی ہے، حامد کرزئی نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ بھارتی خطے میں پراکسی وار شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، کیونکہ پرامن بقائے باہمی ہندوستان کی روایت رہی ہے اور خطے میں پراکسی وار شروع نہیں ہونی چاہیئے’۔ دی ہندو کے مطابق سابق افغان صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے۔
جب گذشتہ روز بنگلہ دیش کے وزیر اطلاعات حسان الحق انو نے بھی نریندر مودی کے بیان کی تائید کی تھی۔یاد رہے کہ رواں ہفتے 15 اگست کو ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ انھیں پاکستان کے بلوچ عوام کی جانب سے بہت سے پیغامات موصول ہوئے ہیں، ساتھ ہی انھوں نے بلوچوں کے مسائل کو عالمی سطح پر اٹھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا تھا۔دی ہندو کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ‘بلوچستان میں عوام کو پاکستان کے ریاستی ڈھانچے کی جانب سے انتہائی مصائب کا سامنا ہے، لہذا وہاں کے لوگوں کے مسائل کو سمجھ کر انھیں حل کیا جانا ضروری ہے،ساتھ ہی حامد کرزئی نے کہا کہ ‘نریندر مودی کے اس بیان کے بعد پاکستانی حکومت کو معاملے کی سنگینی کو سمجھنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…