اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں ’مخبر بابا‘ نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ’مخبر بابا‘ نے کہا کہ ایف بی آر نے بڑی محنت کے بعد 2 بڑی کاروباری شخصیات کیلئے ریفرنس تیار کر لیا۔ یہ دو بڑی کاروباری شخصیات اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔ اس کی فائل نیب میں جانی تھی لیکن اس فائل کو فوری طور پر وزارت خزانہ میں منگوا لیا گیا۔ اس پر ایف بی آر نے بڑی محنت کرکے دو ریفرنسز تیار کئے تھے لیکن ان پر پانی پھیر دیا گیا۔
مخبر بابا کی مخبری پر سینئر تجزیہ نگار آفتاب اقبال نے کہا کہ وزارت خزانہ نے فائل روکی ہے تو اس کی کوئی وجہ بھی تو بتائی ہوگی ؟ جس پر مخبر بابا نے کہا کہ وزارت خزانہ نے کے مطابق یہ دونوں بڑی کاروباری شخصیات ہماری دوست ہیں اسلئے انہیں نہ چھیڑا جائے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ’مخبر بابا‘ نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نواز شریف اور اسحاق ڈار کے علاوہ کسی کی نہیں سنتے۔ تعمیراتی و مرمتی کاموں کا ٹھیکہ دیا تو کسی بڑی کمپنی کو جاتا ہے لیکن میں جو اصل سب کنٹریکٹرز ہوتے ہیں وہ’ شہزادے‘ وغیرہ ہوتے ہیں۔ ہمارے ملک میں شہزادوں، سمدھیوں اور دامادوں کا راج ہے۔
نواز شریف اور اسحاق ڈار پاکستان کے بڑے ادارے کے ٹھیکے کن کو دے رہے ہیں؟تہلکہ خیز دعویٰ
20
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں