کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے علاقے کیماڑی میں رینجرز نے کارروائی کر کے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے 2 دہشتگرد گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی پھیلانے کے لئے استعمال ہوتا تھا۔ کیماڑی میں رینجرز نے کارروائی کر کے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگرد صمد اقبال اور سید مرتاز کے قبضے سے 2 دستی بم، ایک ایل ایم جی، 4 ایس ایم جیز، ایک 22 بور رائفل، 2 تیس بور پستول اور 1365 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دونوں گرفتار دہشتگرد اسلحہ کی ترسیل میں ملوث ہیں۔ گرفتار دہشتگردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی پھیلانے کے لئے استعمال ہوتا تھا۔ گرفتار دہشتگردوں کے مزید ساتھیوں کی تلاش کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
رینجرز کا چھاپہ ، سیاسی جماعت کی 2 اہم شخصیات گرفتار
20
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں