بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہارٹ سرجری کے بعد وزیراعظم میں بڑی تبدیلی گورنر ہاﺅس میں کھانے کی میز پر کیا ہوا ؟ جانئے

datetime 19  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نوازشریف نے دل کے آپریشن کے بعد کراچی کا پہلا دورا کیا اور وہاں مصروف ترین دن گزارا،گورنرہاؤس کراچی میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ میں وزیراعظم نواز شریف نے پرہیزی کھانا کھایا اور صرف سادے چاول اور نہاری پر اکتفا کیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم نوازشریف نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان نیوی کے وار شپ فلیٹ ٹینکر کی افتتاحی تقریب اور پاک بحریہ کی جنگی مشق شمشیر بحری 4 میں شرکت کی ،وزیراعظم نواز شریف سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات بھی کی جبکہ وزیراعظم نے نیشنل بنک میں یوتھ لون اسکیم کی تقریب میں بھی شرکت کی ، کراچی کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار‘ وزیردفاع خواجہ آصف ،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم نوازشریف کیلئے گورنرہاؤس میں پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا تھا،کھانے میں مرغی،مچھلی اوربکرے کاگوشت، مٹن پلاؤ شامل تھاتاہم ،وزیراعظم نواز شریف نے پرہیزی کھانا کھایا اور صرف سادے چاول،تلی ہوئی مچھلی اور نہاری پر اکتفا کیا۔وزیراعظم نوازشریف نے نمازجمعہ گورنرہاؤس کی مسجد میں اداکی،وزیراعظم کے ہمراہ گورنرسندھ اور وفاقی وزرا نے بھی نماز جمعہ ادا کی۔یاد رہے کہ وزیراعظم کی لند ن میں ہارٹ سرجری کے بعد ڈاکٹروں نے مکمل پرہیز کا مشورہ دیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…