اسلام آباد(آئی این پی) وزیر دفاع ، پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت ایک طرف پاکستان میں مداخلت کررہا ہے اور دوسری طرف مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی جارہی ہے،پاک بھارت مذاکرات سے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کی جاسکتیں،امریکہ کی طرف سے پاکستان کی فضائی حدود کے بے دریغ استعمال کا سدباب کرنے پر بھی غور کیا جارہاہے۔وہ جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرا ک میں گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات سے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کی جاسکتیں کیونکہ بھارت ایک طرف مذاکرات کی بات کر رہا ہے اور دوسری طرف پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے۔خوآجہ آصف نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان کی فضائی حدود کا بے دریغ استعمال تشویشناک بات ہے حکومت اس کے سدباب پر بھی غور کر رہی ہے،امریکہ سے ہمارا بہت پرانا تعلق ہے اگر امریکہ کی طرف سے ہاتھ کھینچ لیا جائے گا تو ہمارے پاس بھی اس کا متبادل تلاش کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔