راولپنڈی(این این آئی)سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر کے قریب خیبرایجنسی میں فضائی وزمینی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے آٹھ ٹھکانے تباہ کردیئے،کارروائی میں گیارہ دہشت گرد ہلاک اور چارزخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی میں راجگا ل کے علاقہ بابرکچکول ، نارے ناؤ اور طورسپرمیں فضائی اور زمینی کارروائی کی جس کے دوران دہشت گردوں کے آٹھ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔ فورسز کی کارروائی میں گیارہ دہشت گرد مارے گئے جبکہ چار زخمی ہوگئے۔یہ کارروائی پاکستان اورافغانستان کی سرحد کے قریبی علاقہ میں کی گئی۔