پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بچوں کو اغواء کرنیوالے گینگ کی سربراہ خاتون کس اہم شخصیت کی اہلیہ نکلیں۔۔خبر نے تہلکہ مچادیا

datetime 18  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی کی بیوی انور پری کو بچوں کے اغواء اور فروخت میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔ملزمہ چند روز قبل گرفتار ہونے والے نو رکنی گینگ کی رکن تھی۔رپورٹ کے مطابق گینگ کے گرفتار ارکان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک او ر حاضر سروس پولیس انسپکٹر کی بیوی بھی اس مکروہ کام میں ملوث ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ڈی ایس پی نے بیوی کو گرفتار ی سے بچانے کیلئے انتہا حد تک کوشش کی اور سینئر پولیس افسران سے مدد مانگی مگر کسی نے اس کی مدد نہیں کی ، پولیس حکام نے اس گھناؤنے کام میں ملوث ہر ملزم کو گرفتار کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کے اغواء اور فروخت میں ایک ایس ایچ او کی بیوی بھی ملوث ہے جس کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ایس پی کینٹ پشاور کاشف ذوالفقار نے ملزمہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے ملزمہ کوجیل بھیج دیا ہے تاہم انہوں نے کسی حاضر سروس پولیس انسپکٹر کی بیوی کا بچوں کے اغواء اور فروخت میں ملوث ہونے کے بارے میں نہیں بتایا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور اس جرم میں ملوث یا بچوں کے اغواء کاروں سے رابطوں میں ملوث کسی ملزم کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…