اسلام آباد(آئی این پی)ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف 22اگست کو لاہور سے سیالکوٹ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، یہ موٹروے انٹرچینج سے کالا شاہ کاکو کے راستے سیالکوٹ سے ملے جو 89کلومیٹر طویل ہوگی ۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم 22اگست کو لاہور سے سیالکوٹ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، نئی موٹروے لاہور انٹرچینج سے کالا شاہ کاکو کے راستے سیالکوٹ سے ملے گی 89کلومیٹر طویل اور 6انٹرچینج پر مشتمل ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 43ہزار481ملین روپے کی لاگت سے دو سال میں مکمل ہو گا اسے ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے مکمل کریں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ موٹروے تاجروں اور صنعتکاروں کے بھرپور اسرار پر تعمیر کی جا رہی ہے ۔ یہ موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر تعمیر کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے اور یہ متعدد زرعی اراضیوں سے گزرے گی ، موٹروے اقتصادی سرگرمی کے مراکز اور آبادیوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرے گی ۔