لاہور ( این این آئی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کل (جمعہ )کراچی کا دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم پاکستان نیوی وار شپ فلیٹ ٹینکر کی تقریب میں شریک ہوں گے ۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق 17ہزار ٹن وزنی فلیٹ ٹینکر ترکی کے تعاون سے تعمیر کیا گیا ہے ۔ فلیٹ ٹینکر پاک بحریہ کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ٹابت ہو گا ۔ فلیٹ ٹینکر ترکی کے ساتھ تعاون اور دفاعی خود انحصاری میں اہم مثال ہے ۔ فلیٹ ٹینکر کا ڈیزائن ترکی نے تیار کیا ہے جبکہ اسے کراچی شپ بارڈ میں تیار کیا گیا ہے ۔ فلیٹ ٹینکر منصوبے سے پاکستان اور ترقی کے درمیان تعاون مزید مستحکم ہو گا ۔ فلیٹ ٹینکر کی مقررہ وقت سے دو ماہ قبل تکمیل ترک حکومت اور عوام کی طرف سے تحفہ ہے ۔