اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پاکستان اور ملائیشیاء کی فوجی قیادت کا دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر زور

datetime 17  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالا لمپور/ راولپنڈی (این این آئی )پاکستان اور ملائیشیاء کی فوجی قیادت نے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف ملائیشیاء کے دو روز کے دورہ پر کوالا لمپور پہنچ گئے ۔ آرمی ہیڈ کوارٹر پہنچے پر ملائیشین فوج کے چاق و چوبند دستے نے آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ اس کے بعد آرمی چیف نے ملائیشیاء کے ڈیفنسز فورسز کے سربراہ جنرل تان سری داتوسری حاجی ذوالکفیلی بن محمد زن اور ملائیشیاء فوج کے سربراہ جنرل تان سری راجہ محمد آفندی بن راجہ محمد نور سے بھی ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا تعارف اعلیٰ فوجی کمانڈروں سے کرایا گیا اور انہیں اپریشنل اور ملائیشین فوج کے تربیتی نظام کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ ملائیشیا کے فوجی قیادت کے ساتھ ملاقات میں فوجیوں کے درمیان تعلقات مشترکہ فوجی تربیت اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملائیشیا کے ڈیفنسز فورسز کے سربراہ جنرل تان سری داتوسری حاجی ذوالکفیلی بن محمد زن اور آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف علاقائی امن اور سلامتی کیلئے جنگ میں پاکستانی کامیابیوں کو سراہا۔ جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر کہا کہ علاقائی امن اور سلامتی کے علاوہ دہشتگردی کیخلاف بلاامتیاز کوششوں کے بارے میں ملائیشیاء اور پاکستان کے مفادات ایک ہیں ۔ بات چیت کے بعد پاکستان اور ملائیشیا کے افواج کے درمیان تعاون کے سلسلے میں ٹی او آر پر دستخط کئے گئے اس کے بعد آرمی چیف نے ملائیشیا کے وزیر دفاع داتو سری ہشام الدین تن حسین سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ملائیشیاء کے وزیرنے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کیلئے اہم ہے کیونکہ اس بنیاد پر ایک دوسرے کے تجربات اور پیشہ ورانہ مہارت سے فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعاون کا یہ جذبہ دونوں ممالک کے افواج کے درمیان موجودہ تعلق کو مزید تقویت دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون طویل المدتی شراکت داری کیلئے راہ ہموار کریگا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…