اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پانامہ لیکس معاملے پر وزیر اعظم میاں نواز شریف کو فریقین سمیت طلب کر لیا۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ 6 ستمبر کو اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوں اور جواب دیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم میں نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کے علاوہ پانامہ لیکس معاملے پر تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں کہ وہ اپنے وکلاء کے ہمراہ پیش ہو کر جواب داخل کروائیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم نا اہلی کیس کی سماعت 6 ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔