اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر پاک فوج کی جانب سے مولانا طارق جمیل کی آرمی تقریبات میں شرکت پر پابندی کی افواہیں‎

datetime 17  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پرمعروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل پرمبینہ طور پر پاک فوج کی جانب سے پابندی عائدکرنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔سوشل میڈیاپر وائرل افواہوں کے مطابق حساس ادارے کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معروف سکالر مولانا طارق جمیل کوآرمی کی کسی تقریب یا ایونٹ میں کسی قسم کی دعوت نہیں دی جائے گی۔ مولانا طارق جمیل پر پابندی کی افواہوں میں ایک (غیر مصدقہ)سرکلر کو جواز بنا کر کہا جا رہا ہے پاک فوج کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کردیا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو بطور مہمان ، بحیثیت لیکچر دینے اورکسی قسم تبلیغ کرنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل ایک معروف مذہبی سکالر ہیں اور ان کے بیانات اورلیکچر کیلئے اکثر سرکاری ادارے انہیں مدعو کرتے ہیں۔خیال رہے کہ فوجی ادارے کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلر کو گزشتہ ایک دو دن سے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں شیئر کیا جا رہا ہے کا عکس ذیل میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے تاہم اس حوالے سے پاکستانی میڈیا میں ابھی تک کوئی واضح رپورٹ سامنے نہیں آئی اور نہ ہی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اسکی تصدیق یا تردید کی۔ عوام الناس میں اس حوالے سے مختلف سوالات جنم لے رہے ہیں تاہم اس بابت جیسے ہی کوئی مصدقہ خبر موصول ہوئی تو اسے قارئین کے ساتھ شیئر کر دیا جائے گا۔
4198_316

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…