اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ آپ چوہدری نثار کو لیگل نوٹس بھجوائیں تاکہ ہم پر کچھ پریشر آئے اور ہم اس پریشر میں چوہدری نثار کی وزارت اور ان کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کریں۔ مبشر لقمان نے کہا کہ اگر چوہدری نثار کو وزارت سے ہٹایا گیا تو یہ ملک کیلئے نیک شگون نہیں ہوگا کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور چوہدری نثار کے مابین اختلافات انتہائی شدت اختیار کر گئے ہیں۔
سینئر تجزیہ نگار نے کہ اکہ نواز شریف کے کچھ فیصلوں پر چوہدری نثار نے اعتراض کیا کہ فیصلے میرٹ پر ہونے چاہئیں اور ہم نے اقرباء پروری کرتے ہوئے کسی کو خصوصی اہمیت نہیں دینی۔ سینئر تجزیہ نگار مبشر لقمان نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین نادرا کو خصوصی ہدایات کیں کہ کچھ بھی ہو جائے خواجہ آصف کے حلقے میں ووٹوں کی تصدیق کا رزلٹ تحریک انصاف کے خلاف آئے گا اور خواجہ آصف کے حق میں آئے گا۔ وزیر اعظم نے چیئرمین نادرا کو ہدایات نہ ماننے پر فوری طور ہٹا دیا اور ایک اور افسر کے ذمہ انکوائری لگا دی۔ جس نے ایسی رپورٹ مرتب کرنی تھی جس میں خواجہ آصف کو جتوانا اور تحریک انصاف کو ہروانا تھا۔ مبشر لقمان نے کہا کہ چوہدری نثار کا اس پر موقف یہ تھا کہ ہر چیز میرٹ پر ہونی چاہئے۔ اس وجہ سے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی باہمی چپقلش ہے۔
چوہدری نثار کو وزارت داخلہ سے ہٹانے کیلئے (ن) لیگ نے پیپلز پارٹی کو لیگل نوٹس بھیجنے کا کہا!! سینئر تجزیہ نگار کا بڑا دعویٰ
17
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں