اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنا ہوش کھو بیٹھے ہیں،بلوچستان میں بھارت مداخلت کررہا ہے۔براہمداغ بگٹی ملک کا غدار ہے جو مودی کا شکریہ ادا کررہا ہے اور پاکستان کو گالیاں دے رہا ہے، بلوچوں کا ترجمان بننے والے ڈیرہ بگٹی تو آ نہیں سکتے،ایک غدار شخص بلوچ قوم کا نمائندہ کیسے ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بگٹیوں کا کلپر قبائل بلوچوں کے سب قبائل کا لیڈر ہے اور وہ آج بھی میری تعریف ہی کرے گا اگر ان سے پوچھا جائے،خان محمد کلپر کی پچاس ہزار افراد کی برادری کو بگٹی سے نکال دیا گیا تھا میں انہیں واپس لایا، ان کی امداد کی ،پیسے اور مویشی دیے وہ آج بھی ہمارے شکر گزار ہیں۔