اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فیلڈ مارشل بنائے جانے سے متعلق خبریں مضحکہ خیز ہیں ، حکومت کی جانب سے ایسا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے ۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنائے جانے سے متعلق باتیں بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں ، حکومت کی طرف سے ایسا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ۔ مصدق ملک نے کہا کہ حیرت ہے کہ آج کے دور میں بھی لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں ۔