پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

کوئٹہ خود کش حملہ, آور کون اور کہاں سے تھا؟ دھماکے والے دن ہی انگلیوں کے نشان سے کیا ہوا؟ چوہدری نثار کے اہم انکشافات

datetime 16  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خود کش حملہ آور کا تعلق پشین سے تھا جس کی انگلیوں کے نشان کی تصدیق اسی روز ہوگئی تھی کچھ گرفتاریاں ہوئی ہیں روزانہ کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں میتھیو کی آمد کی خبر سسر کو بھی نہیں تھی میتھیو کے ایئرپورٹ سے نکل جانے کی تحقیقات جاری ہیں ،کیس کی خود نگرانی کررہا ہوں ۔ ویزا دینے والے افسر کے خلاف کارروائی وزارت خارجہ کی ذمہ داری ہے ۔ تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ،نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات میں سے 9 خالصتاً صوبوں سے متعلق ہیں، کمیٹی بنانے کی تجویز میں نے دی تھی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہاکہ کوئٹہ سانحے کے حوالے سے کچھ گرفتاریاں کی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں، دہشت گرد کی انگلیوں کے نشان اسی دن تصدیق ہو گئی تھی، انگلیاں پشین سے ایک فرد کی تھیں تاہم دہشت گرد کے سر کا ایک حصہ ملا تاہم تعین نہیں ہو رہا ہے کہ سر کا حصہ بمبار کا ہی ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سانحے میں ڈی این اے کے حوالے سے پیش رفت نہیں ہوئی ہے تاہم انٹیلی جنس ایجنسیوں کی وجہ سے کافی پیش رفت ہوئی ہے۔بلیک لسٹ پر موجود امریکی شہری میتھیو بیرٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ میتھیو نے پاکستانی خاتون سے شادی کر رکھی ہے جس سے اس کے 2 بچے بھی ہیں، پہلی بار میتھیو بیرٹ 2011 میں پکڑا گیا تھا، اس وقت بھی میتھیو پرجاسوسی کا الزام ثابت ہوا نہ کیس بنا جب کہ میتھیو کا سسر وکیل ہے جس نیاس کا کیس بھی لڑا تاہم اس بار میتھیو کی آمد کی خبر سسر کو بھی نہیں تھی اور وہ اپنے سسر کے ساتھ بھی نہیں ٹھہرا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میتھیو کو 24 گھنٹے میں ویزا جاری کیا گیا، جاننا چاہتے ہیں کہ اس میں ایسی کیا خوبی تھی کہ متعلقہ فرد نے اپنا ویزا فارم بھی درست نہیں بھرا اور فارم میں کئی اہم خانے خالی چھوڑے گئے تاہم میتھیو کے ایئرپورٹ سے نکل جانے کی تحقیقات جاری ہیں اور کیس کی خود نگرانی کر رہا ہوں، ویزا دینے والے افسر کے خلاف کارروائی وزارت خارجہ کی ذمہ داری ہے تاہم تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے کل قائم ہونے والی کمیٹی انتظامی کمیٹی ہے، کل میں نے تجویز دی کہ ہر ماہ وزرائے اعلی کو بلایا جائے، نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات میں سے 9 خالصتاً صوبوں سے متعلق ہیں، ہر ماہ مانیٹرنگ ہوگی تو پتہ چلے گا کہ کون اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہا۔اجلاس کے دور ان نکتہ اعتراض پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وزیراعظم کی موجودگی میں وزیر داخلہ نے میرے حوالے سے جو کچھ کہا ہے اس حوالے سے وقت دیا جائے اس پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں فاضل رکن کا احترام کرتا ہوں میری موجودگی میں ہی بات کریں تو میں شکرگزار ہوں گا جو کچھ فاضل رکن نے کہا ہے اس کے وہ ذمہ دار ہیں اور جو کچھ میں نے کہا ہے اس کا میں ذمہ دار ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…