اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

ہائی الرٹ !!  پاک فوج نے بارڈر پر بڑا آپریشن شروع کر دیا

datetime 16  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے پاک۔افغان بارڈر کے اطراف میں آپریشن کا آغاز کردیا جس کا مقصد دہشت گردوں کی آمدورفت روکنا ہے۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاک۔افغان بارڈر کے اطراف میں آپریشن شروع کردیا گیا تاکہ خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کی آمدورفت کو روکا جاسکے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس مقصد کے لیے خیبر ایجنسی کی راجگل وادی کے پہاڑوں اور دروں میں سیکیورٹی فورسز کے دستے بھی تعینات کردیئے گئے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت سیاسی و عسکری قیادت کے اہم اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے ٹاسک فورس کے ارکان کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ سرحدوں کی نگرانی کے لیے سول آرمڈ فورسز کے 29 ونگز بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔سانحہ کوئٹہ کے بعد ایک ہفتے کے دوران سیاسی اور عسکری قیادت کے تیسرے اجلاس میں ملکی سرحدوں کا انتظام بہتر بنانے کے لیے سول آرمڈ فورسز کے 29 نئے ونگز بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کا مقصد دہشت گردوں کی نقل وحمل روکنا ہوگا۔واضح رہے کہ کوئٹہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد ملک میں سیکیورٹی انتظامات اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے کردار پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں، جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…