راولپنڈی(مانیٹر نگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ان کو شوہر کی مقبولیت اور عوام میں پسندیدگی بہت اچھی لگتی ہے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اہلیہ کا کہناہے کہ میں آرمی چیف کی عوام میں مقبولیت کو انجوائے کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے شوہر کی عوام میں مقبولیت اورپسندیدگی بہت اچھی لگتی ہے۔آرمی چیف جنرل رآحیل کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ جب جنرل راحیل شریف عام لوگوں میں گھل مل کرمداحوں کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنواتے ہیں تو میں بہت انجوائے کرتی ہوں۔ پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب کے اختتام پر جب آرمی چیف جنرل راحیل شریف تقریب کے شرکاء میں گھل مل گئے اور ان کی خواہش پر ان کے ساتھ تصاویر، سیلفیاں بنوا رہے تھے تو ان کی اہلیہ ایک طرف کھڑے ہو کر اپنے شوہر کاانتظار کر رہی تھیں۔مقا می اخبارکے مطا بق جنرل راحیل شریف کی اہلیہ نے کہا کہ انتظار اپنی جگہ لیکن میں ان کی مقبولیت سے خوش ہونے کے ساتھ ساتھ اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔