اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مد ت ملازمت ختم ہونے میں چھ ماہ باقی رہ گئے ہیں اور نئے آرمی چیف کے ناموں پر بھی وزیراعظم کی جانب سے غور شروع کر دیا گیاہے ،چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات سینئر ترین افسر ہیں اور ان کا تعلق ا?ر ٹلری سے ہے،ا?رمی چیف کیلئے ان کے نام پر غور کیا جارہاہے۔ تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کے والد محترم بھی پاک فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ میجر جنرل کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے جبکہ ان کے دو بھائی بھی پاک فوج میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنر ل زبیر کے ایک بھائی لیفٹننٹ جنرل عمر حیات جو کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے چیئرمین ہیں جبکہ دوسرے بھائی میجر جنرل احمد محمود حیات آئی ایس آئی کے اینلیسز ونگ کے ڈی جی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔