سرگودھا (مانیٹر نگ ڈیسک)سرگودھا میں پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گرکر تباہ ہو گیا۔طیارہ نواحی گاؤں 89 شمالی کے قریب تباہ ہو ا۔نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاک فضائیہ کے حکام ،ریسکیو اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق علاقہ کو سیل کر کے تحقیقاتی عمل کا آغاز کردیا گیا ہے،مزید تفصیلات تحقیقات کے بعد ہی سامنے آسکیں گی۔ طیارہ تباہ ہونےکے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔