اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

چوہدری نثار سے لفظوں کی جنگ, راج ناتھ سنگھ کا پریس کانفرنس چھوڑ کر بھاگنا ۔۔۔ سابق بھارتی وزیر نے بڑا اعتراف کر لیا

datetime 14  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر مانی شنکر آئر نے کہا ہے کہ پاکستانی ہم منصب چوہدری نثارکے ساتھ لفظوں کی جنگ ہارنے کے بعد راجناتھ سنگھ کا کانفرنس چھوڑ کر واپس چلے آنا پاکستان کی سفارتی فتح ہے ۔بھارتی ٹی وی’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کی ویب سائٹ پر لکھے گئے بلاگ میں سابق وزیر مانی شنکر آئر نے کہاکہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے دورہ اسلام آباد سے پاکستان کو سفارتی فتح حاصل ہوئی ہے ،پاکستانی ہم منصب کے ساتھ لفظوں کی جنگ ہارنے کے بعد راجناتھ سنگھ کا کانفرنس چھوڑ کر واپس چلے آئے ۔ہمیں اس وقت تک دلائل دینے چاہیے تھے جب تک یہ واضح ہوتا ہے کہ الفاظ کی جنگ کون جیتا اور کون ہارا لیکن ہم نے وقت سے پہلے ہی پسپا ئی اختیار کرلی ۔
مانی شنکر آئر نے لکھا ہے کہ راجناتھ سنگھ کی سارک کانفرنس میں شرکت علاقائی تصادم کی وجہ بن گئی ،انکے کوئی تعمیر مقاصد نہیں تھے وہ صرف اپنے آ پ کو پاکستان میں سادہ لوح اوربھارتی درویش صفت ظاہر کرناچاہتے تھے اور وہ پاکستانیوں کو انکی سرزمین پر گستاخ ثابت کرنا چاہتے تھے ۔راجناتھ سنگھ یہ سب کرکے اپنے ملک میں دوسروں کی نظر میں خود کو اچھا ظاہر کرنا چاہا جس میں وہ ناکام رہے انکے اس اقدام سے کوئی متاثر نہیں ہوا۔کانفرنس کا جو مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا اس میں پاکستان یا بھارت کے حوالے سے کسی بڑی بات کا تذکرہ نہ ہوسکا۔سارک کانفرنس کے دوران بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو شہید قرار دینا درست نہیں،دہشتگردی میں فرق نہیں ہونا چاہیے ،اچھی اور بری دہشتگردی کوئی نہیں ہوتی۔اس پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاتھاکہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والوں پر تشدد دہشتگردی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…