بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے, میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو ۔۔۔! وزیراعلی پنجاب کے دبنگ اعلان نے دشمن ممالک کے چھکے چھڑا دیئے

datetime 14  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج احتساب کی بات وہ کرتے ہیں،جوخود سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہیں یا جن کے دائیں بائیں کرپشن میں لتھڑے لوگ کھڑے ہیں، پاکستان کی ایٹمی قوت میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو پاؤں تلے کچلنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، قائداعظم کی قیادت میں پوری قوم متحدتھی،آج ہر کسی نے ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا رکھی ہے،4مارشل لاؤں نے ملک کو برباد کر کے رکھ دیا ۔وہ بادشاہی مسجد کے سامنے حضوری باغ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہناہے کہ قائداعظم کی قیادت میں پوری قوم متحدتھی،آج ہر کسی نے ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا رکھی ہے،4مارشل لاؤں نے ملک کو برباد کر کے رکھ دیا ۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پرچم کشائی کی ،ننھے بچوں کے قومی ترانوں نے لہو کو گرما دیا۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ قوم تقسیم در تقسیم ہو چکی ہے ،یہ قائداوراقبال کا پاکستان نہیں لیکن ناامیدی کی گنجائش نہیں،سفارش،پیسہ، دھونس، اوردھاندلی ختم کرنا ہو گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ 4مارشل لاؤں نے ملک کو برباد کرکے رکھ دیا۔شہبازشریف نے کہاکہ آج احتساب کی بات وہ کرتے ہیں،جوخود سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہیں یا جن کے دائیں بائیں کرپشن میں لتھڑے لوگ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ پاکستان کی ایٹمی قوت میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو پاؤں تلے کچلنے کی صلاحیت رکھتی ہے،پاکستان مضبوط ہوتا تو ہندوستان کی مجال نہیں تھی کہ کشمیریوں پر ظلم ڈھاتا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…