اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی ریلی شروع ہونے سے پہلے ہی بری خبر آ گئی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں شامل اہم ٹرک میں خوفناک آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹرک میں تحریک انصاف کی ریلی کا سامان لایا جا رہا تھا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اب تک آگ کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی۔ اس ضمن میں کسی سازش کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔