اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاست ایک عبادت ہے ، سیاست بولنے سے پہلے تولنا سکھاتی ہے ، کنٹینر پر چڑھ کر سیاست کرنا کوئی سنجیدہ سیاست نہیں ہے ،2018ء سے پہلے ہی ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردینگے ہم 2018ء کا نہیں سوچ رہے ہیں ہم ملک کی ترقی کیلئے اگلے پچاس سال کا سوچ رہے ہیں ہم دور کا سوچتے ہیں دکھاوے کا نہیں ، تین سال قبل سفر شروع کیا تو راستے میں موجود نہیں تھے ہم نے تین سال میں خود راستے بنائے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز شور کوٹ میں موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ تین برس پہلے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروک پر تھا ماضی کے حکمرانوں نے قوم کو اندھیرے میں ڈبو دیا تھا آج جس طرح لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے کام ہورہا ہے آپ کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر طبقے کی خدمت کی ے ملک میں بجلی کے منصوبے دھڑا دھڑے لگ رہے ہیں قوم نے مایوسی کے اندروں سے نکل کر امید کی دنیا میں قدم رکھا ہے ڈیڑھ سال میں ساڑھے 800 ارب روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں کوئی چھوٹی بات نہیں لیکن دشمنوں کو ہمارے لگے ہوئے منصوبے بھاتے نہیں ہیں سڑکوں کے جال سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا سڑکوں کی تعمیر سے فاصلے کم ہونگے جی ٹی روڈ کو بھی کئی جگہ سے موٹروے کے ساتھ ملائینگے ملک کی تاریخ میں پہلی بار شور کوٹ کے اس خطے میں موٹروے بنی ہے اس سے پہلے کئی حکومت کو یہ خیال نہیں آیا تھا کہ یہاں پر موٹروے بننی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 1999ء میں اتنی بجلی موجود تھی کہ ہم سوچ رہے تھے کہ دوسرے ملکوں کو فروخت کریں 1999ء میں ملک کا روپیہ بھی مضبوط تھا لیکن گزشتہ حکومتوں نے ملک کو اندھیروں میں جا پہنچایا انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے ہر کوئی پاکستان کی معیشت کی تعریف کررہا ہے ملکی ذخائر تاریخ کے بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں کھاد کی قیمتیں ملک کی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہیں اور آئندہ آنے والے دنوں میں مزید کم کرینگے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس سے بلوچستان کی عوام کو بھی فائدہ ہوگا گوادر میں ائرپورٹ اور ہائی ویز بن رہی ہیں یہ سب چین کی بدولت ہے چین پاکستان کا بہترین دوست ہے انہوں نے عمران خان کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک کہاں ہے ؟ مارچ یہ سب فلاپ ہوگیا ہے عوام نے گندی زبان اور سیاست کو مسترد کردیا ہے عوام صرف ترقی جہالت کے خاتمے اور بے روزگاری کے خاتمے کی سیاست کا ساتھ دیتے ہیں عوام اب باشعور ہوچکی ہیں سیاست ایک عبادت کا نام ہے سیاست بولنے سے پہلے تولنا سکھاتی ہے لوگوں نے کنٹینر کی سیاست کو مسترد کردیا ہے ، وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کنٹینر پر چڑھ کر سیاست کرنا سنجیدہ سیاست نہیں ، ہمارے لئے سیاست ون ڈے یا ٹیسٹ میچ نہیں، ہم سیاست میں صرف بولتے نہیں، بولنے سے پہلے تولتے بھی ہیں۔ عوام نے گندی زبان بولنے اور گندی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے 2018 تک ملک کو لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کا عزم بھی کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی کے سفر کا آغاز کیا تو راستہ ہی موجود نہیں تھا۔
خوشی ہے کہ مایوسی سے نکل کر قوم نے امید کی دنیا میں قدم رکھا۔ آج یہاں پر آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ تیزی سے حل کر رہے ہیں۔ ہم قوم کے ہر طبقے کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا عوام کے لیے آنے والے وقت میں کھاد کی قیمت مزید سستی کریں گے جس کے بعد کاشتکار بھی ملک میں خوشحالی کا مقام حاصل کر سکے گا۔ پاکستان کی معیشت تیزی سیبہتری کی جانب جا رہی ہے۔ ملک میں بجلی کی صورتحال روز بروز بہتر ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا ہم نے پاکستان میں سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے۔ ہمارے منصوبوں سے فاصلے کم ہونگے،عوام کو فائدہ ہو گا۔چین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا چین ہمارا قابل اعتماد اور بہترین دوست ہے ، پاک چین دوستی کی مثال پوری دنیا میں مشہور ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے 2018 تک ملک کو لوڈ شیڈنگ سے پاک کر نے کی نوید ایک بار پھر سنائی۔
عمران خان کی تحریک کہاں ہے؟ اگلے پچاس سال ۔۔ نواز شریف نے آخری تاریخ دے دی
13
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں