کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز کو 90 روز تک تحویل میں رکھنے کی اجازت دینے کا اختیار نہیں ،مل کر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ،اقلیتوں کے مسائل حل کئے جائینگے،میڈیا رپورٹس کے مطا بق جمعرات کے روز اپنی سالگرہ کے موقع پر وزیراعلی سندھ نے چرچ اور مندر کا دورہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ کہ ہم سب مل کر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ان کا مزہد کہنا تھا کہ رینجرز کو 90 دن تحویل میں رکھنے کی اجازت دینے کا اختیار نہیں۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی، کوشش کریں گے کہ اقلیتوں کے مسائل حل کئے جائیں۔ اقلیتوں کے حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے کراچی کے ٹرینٹی چرچ میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔
تقریب میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی ۔ تقریب میں شہدا کوئٹہ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ۔ وزیراعلی سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہمیشہ اقلیتوں کے لئے کام کرتی آئی ہے ، ہم نے ہندو میرج بل پاس کرایا ۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ہم مل کر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔ تقریب کے دوران وزیراعلی سندھ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جبکہ شرکا نے گانا گا کر وزیراعلی کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی ۔ بعد ازاں وزیراعلی سندھ نے سوامی نرائن مندر کا بھی دورہ کیا ، مندر میں آمد پر وزیراعلی سندھ کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی ۔ وزیراعلی سندھ نے سوامی نرائن مندر میں اقلیتوں کے حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی ۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔
رینجر زکو اس کا م کا کو ئی اختیا ر نہیں وزیر اعلیٰ مرادعلی شاہ نے ایسا اعلان کر دیا جو کسی نے سو چا نہ تھا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں