پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

تحریک احتساب اور تحریک قصاص میں ایک اور سیاسی جماعت کی شمولیت کا اعلان‘حکومت پریشان

datetime 11  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی )آل پاکستان مسلم لیگ نے تحریک احتساب اور تحریک قصاص میں بھر پور شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں پارٹی کو یونین کونسل سطح تک منظم کیا جائیگا اور ہم خیال جماعتوں سے رابطے کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائیگی ۔ جمعرات کو یہاں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اے پی ایم ایل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے چیف کوارڈی نیٹر احمد رضا قصوری اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس دبئی میں صدر پرویز مشرف کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سی ای سی کے 132 ارکان نے شرکت کی ۔ ان میں سے 18 ارکان دیگر ممالک سے جبکہ باقی ارکان پاکستان سے گئے تھے اجلاس میں ترمیم سازی کے امور پر غور کیا گیا ۔ صدر پرویز مشرف نے یونین کونسل کی سطح پر پارٹی کی ترمیم سازی بڑھانے کی ہدایت کی تاکہ 2018 ء کے انتخابات میں بھر پور شرکت کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھ کر پارٹی چلانا آسان نہیں ہے جب تک پرویز مشرف پاکستان نہیں آئیں گے اس وقت تک الیکشن جیتنے والے امیدوار پارٹی میں شامل نہیں ہونگے ۔ اس حوالے سے صدر مشرف نے کہا ہے کہ وہ پاکستان ضرور آئیں گے میرے خلاف جو بے بنیاد مقدمات قائم کئے گئے ہیں انکی کوئی حقیقت نہیں ہے مجھے عدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا ۔ ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے ہم کام کرینگے اور ہم خیال جماعتوں سے رابطے کیلئے ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائیگی جبکہ سی ای سی کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ خواتین اور یوتھ تنظیم کو بھی مضبوط کی جائے ۔ پارٹی کے چیف کوارڈی نیٹر احمد رضا قصوری نے کہا کہ بلوچستان میں جو اندوناک واقعہ ہوا ہے اس میں 62 چوٹی کے وکیل شہید ہو گئے ہیں اب بلوچستان میں کوئی ایسا وکیل نہیں بچا جو لوگوں کے حقوق کا تحفظ کر سکے آج بھی کوئٹہ میں ایک دھماکہ ہوا ہے ان دھماکوں میں را کا ہاتھ ہے بھارتی جاسوس کلبھوش یادیو نے اپنا پورا نیٹ ورک بلوچستان میں بنایا فنڈنگ اور اسلحہ را دے رہا ہے لوگوں کے اندر یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ یہ دھماکے سی پیک کو ڈسٹرب کرنے کی سازشیں ہیں را کے اندر سی پیک کو ڈسٹرب کرنے کیلئے ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے افغانستان میں بھارت کے 10 قونصلیٹ قائم ہیں جو پاکستانی سرحدوں کے قریب ہیں اور وہاں را کے افسران تعینات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سی ای سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہماری پارٹی عمران خان کی تحریک احتساب اور طاہر القادری کی تحریک قصاص میں بھر پور طریقے سے شرکت کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف 17ارب ڈالر قومی خزانے میں چھوڑ کر گئے تھے میثاق جمہوریت میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے یہ سمجھوتہ کیا ہے کہ وہ باری باری پانچ پانچ سال حکومت کرینگے اسی وجہ سے پیپلز پارٹی فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کی میڈیکل مینیجمنٹ ہو رہی ہے ابھی تک ان کو ڈاکٹر سے اپوائنٹمینٹ نہیں ملی مشرف جلد پاکستان آئیں گے اور اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بطو ر سیاسی جماعت ایک حقیقت ہے اچھے اور برے لوگ ہر جماعت میں ہوتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر مشرف کا حلقہ وہ ناظمین ہیں جو اختیارات کی نچلی سطح کی منتقلی میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو ہمارا پہلا جلسہ اورنگی ٹاؤن کراچی میں ہو گا پھر ہر صوبے کے ہیڈ کوارٹر پر جلسہ منعقد کرایا جائیگا پھر ضلعی اور تحصیل سطح پر جلسے ہونگے ۔ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پر یقین رکھنے والی جماعتیں ہمارے ساتھ ہونگی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…