جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

دہشتگردوں کیخلاف اس چیز کا بھرپور استعمال کیا جائے, آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دبنگ فیصلہ

datetime 10  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ کوئٹہ کے بعد امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں سول و عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور طاقت کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، وزیرخزانہ اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وزیرداخلہ اور مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے شرکا کو ملکی سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران سول و عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا اور فیصلہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور طاقت استعمال کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 8 اگست کو کوئٹہ کے سول اسپتال میں دھماکے کے نتیجے میں وکلا اور صحافیوں سمیت 73 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…