اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم نوازشریف نے سانحہ کوئٹہ کے باعث یوم آزادی کی تقریبات سادگی سے منانے کی ہدایت کردی ہے۔وزیرا عظم نواز شریف نے حکومت اور پارٹی رہنماوں کو ہدایات کی ہیں کہ یوم آزادی کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریبات کو سادگی سے منائیں۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لیے ہر حد تک جایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ 14 اگست کے بعد سیاسی جماعتوں کی اے پی سی بلوائیں اور انہیں اعتماد میں لیں۔وزیراعظم اے پی سی میں اپوزیشن خصوصاً تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ایک مرتبہ پھر یہ اپیل کریں گے کہ وہ احتجاج کی سیاست کرنے کے بجائے ملک کو دہشت گردی کے حصار سے نکالنے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں اور احتجاجی سیاست کو ترک کر دیں۔