اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں دبنگ فوجی آپریشن کا فیصلہ۔ تفصیل کے مطابق پولیس، فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں نے پنجاب میں کومبنگ آپریشن کرنے کیلئے کمر کس لی ہے۔ کومبنگ آپریشن میں پاک فوج، رینجرز، سی ٹی ڈی اہلکار اور ایلیٹ فورس حصہ لے گی۔ رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے متعلقہ تمام ریجنل افسران کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ کومبنگ آپریشن کا فیصلہ آرمی چیف کے دورہ کوئٹہ کے موق پر کیا گیا تھا جس کے تحت فوج، رینجرز اور دیگر سیکورٹی اداروں کو ملک بھر میں کسی بھی جگہ آپریشن کرنے کے خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔