کوئٹہ(مانیٹر نگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ دہشتگردی پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں گےآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پیرکو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سے ملاقات کر کے کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا اور سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ۔ کوئٹہ دھماکے کے بعد وزیراعظم اور آرمی چیف نے زخمیوں کی عیادت کی تو ایک زخمی وکیل نے بے مثال حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم اور آرمی چیف سے کہا کہ سرد ہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور سینہ سپر ہو کر لڑیں گے خدارا ہمت نہ ہاریئے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطا بق آرمی چیف کی زیر صدارت اجلا س ہو ا جس میں جنرل راحیل شریف نے ملک بھر میں کو مبنگ آپر یشن شروع کر نے کی ہدایا ت کر دی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بلوچستان ہائیکورٹ کا دورہ کیا اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور بلوچستان پینل آف ججز کے ساتھ کوئٹہ میں دہشتگردی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا آرمی چیف نے سول ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور زخمیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔ دھماکے میں شدید زخمی ہونیوالوں کو سی ایم ایچ منتقل کر نے کے علاوہ دو زخمیوں کو انکی تشویش ناک حالت کے پیش نظر کراچی منتقل کردیاگیا ہے جبکہ فوجی طیارے کے ذریعے بیس دیگرشدیدزخمیوں کو مختلف شہروں کے ہسپتالوں میں بھجوایاگیاہے۔آرمی چیف نے کوئٹہ میں سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیراعلیٰ اورچیف سیکرٹری بلوچستان کے علاوہ کمانڈرجنوبی کمانڈ نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں شکست کھانے کے بعد دہشتگرد بلوچستا ن کی جانب توجہ منتقل کررہے ہیں،دہشتگردوں کا ہدف چین پاکستان اقتصادی راہداری ہے۔پاک فوج کے سربراہ نے واضح کیا کہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں گے انہوں نے کہاکہ سپیشل کومبنگ آپریشنز کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ دہشتگردی کے ان واقعات میں ملوث افراد سے کسی بھی طرح سے تعلق رکھنے والوں کونشانہ بنانے کیلئے انٹیلی جنس ایجنسیاں ملک بھرمیں جہاں چاہیں کارروائی کریں۔
سانحہ کو ئٹہ زخمی وکیل نے جنرل راحیل شریف کو ایسی کیا بات کہہ دی کہ آرمی چیف نے فوراً بڑا حکم جا ری کر دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں