اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ میتھیو بیرٹ کی نشاندہی آئی بی ایم ایس سسٹم انچارج فہد قیوم نے کی جس پر چوہدری نے نثار نے انہیں ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فہد قیوم کی نشاندہی کی بدولت میتھیو بیرٹ کی گرفتاری ممکن ہوئی۔اجلاس میں وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو امیگریشن کے سلسلے میں نئی پالیسی فریم ورک بنانے کی ہدایت اور آئندہ کسی غیر ملکی کو ویزے کا اجرا وزارت داخلہ کی منظور ی کے بغیر نہ کرنے پر بھی غور کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اہلکاروں نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور میتھیو کو اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت دی۔
امریکی شہری کو کس نے پکڑوایا ؟ اورچوہدری نثار نے اس افسرکے ساتھ کیا ، کیا؟قابل تحسین انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں