پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

2018 تک یہ بڑا کام کر دیا جا ئے گا نواز شریف کے اعلان نے مخا لفین کے منہ بند کر دیئے

datetime 6  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک ) وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں جاری توانائی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، ان کا کہنا ہےدو ہزار اٹھارہ میں توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا ۔وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت توانائی منصوبوں پر پیشرفت کے جائزہ کیلئے اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف ، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، سیکرٹری پانی و بجلی و متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔سیکرٹری پانی و بجلی نے توانائی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ دس سال کی نسبت رواں برس بجلی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا، بجلی کے زیادہ تر منصوبے مارچ 2018 تک مکمل ہو جائیں گے جن میں سے گڈو پاور منصوبے سے 400 ، نندی پور پاور پراجیکٹ سے 125 میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی، ایل این جی پلانٹ سے 2400 ، دو ایٹمی پاور پلانٹس سے 650 میگا واٹ بجلی ملے گی ، نیلم جہلم سے 979 اور تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے سے 1500 میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی ۔
وزیراعظم نواز شریف نے توانائی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں پر پیشرفت کا خود جائزہ لینے کیلئے سائٹس کے دورے کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائیگا، بجلی پیداوار بڑھنے سے معاشی و صنعتی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…