اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) حکومت اور پاکستان عوامی تحریک میں دھرنا کی اجازت سے متعلق ڈیڈلاک برقرار ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے عوامی تحریک کو آبپارہ میں دھرنے کی اجازت دینے سے انکارکردیا ۔پاکستان عوامی تحریک اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان رات گئے تک ہونے والے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے ۔ اتنظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر دھرنا دینا ہے تو آبپارہ کے بجائے کسی اور جگہ دیا جائے، کاروباری مرکز میں احتجاج سے کاروباری زندگی متاثر ہوتی ہے۔تاجر برادری نے بھی دھرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آبپارہ چوک میں احتجاج سے کاروبار تباہ ہو رہا ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر اجازت نہ ملی تو ڈی چوک پر دھرنا دیں گے۔