پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پاکستان سمیت چار ایشیائی ممالک کی افواج مشترکہ جنگ کیلئے تیار،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 5  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارومچی(آئی این پی )پاکستان ، چین، افغانستان اور تاجکستان کی افواج کے سربراہان کیارومچی میں منعقد ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس کا مشترکہ تفصیلی اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، چین کے مرکزی ملٹری کمیشن کے چیف آف دی جوائنٹ سٹاف جنرل فانگ فینگ ہوئی، افغانستان کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کادان شاہ شاہیم اور تاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف ای اے کوبیدرزودانے چار ملکی گروپ کے اجلاس میں شرکت کی ۔چاروں ممالک نے اجلاس میں اتفاق کیا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی علاقائی سلامتی کے لئے سنجیدہ خطرہ ہے ۔ چاروں مماک کی افواج کی جانب سے دہشت گردوں سے نمٹنے اور انتہا پسند عناصر کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی اشد ضرورت ہے ۔ اجلاسمیں اتفاق کیا گیا کہ چار ملکی فوج تعاون تنظیم کے تحت تمام فیصلے مشاورت اور اتفاق رائے سے کئے جائیں گے ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چار ملکی فوجی اتحاد ، بین الاقوامی امن کے قیام ، آزادی اور برابری کو یقینی بنانے ، سیکیورٹی کو فول پروف بنانے ، علاقائی سلامتی کا احترام کرنے اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور جارحیت نہ کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے چارٹر اور دیگر بین الاقوامی قوانین کے تحت کام کرے گا۔اس پر زور دیا گیا کہ یہ چار ملکی اتحاد کسی بھی ایک ملک یا بین الاقوامی تنظیم کے خلاف نہیں ہے ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…