اسلام آباد(نیوزڈیسک)سارک کانفرنس کے دوران بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کا کیا پیغام ملا؟اور کیوں انکار کیا؟چوہدری نثار نے وضاحت کردی، تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کے بیان کہ پاکستانی ہم منصب چوہدری نثار کی جانب سے تمام وزرائے داخلہ کو ظہرانے کی دعوت دی گئی لیکن جب کھانے کا وقت آیا تو وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے جس کے بعد میں بھی وہاں سے ہوٹل کی جانب روانہ ہوگیاکے جواب میں چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ انھیں اپنے بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا کہ کیا وہ ظہرانے میں شریک ہوں گے، جس پر انھوں نے یہ کہہ کر معذرت کرلی تھی کہ انھیں وزیراعظم ہاؤس میں ایک اہم اجلاس میں شرکت کرنی ہے۔