منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’سارک کانفرنس‘‘ پاکستانی حکومت نے یہ کام کیوں کیا؟ بھارت نے اپنے وزیر داخلہ کے واپس آتے ہی ایسا سنگین الزام عائد کر دیا کہ جان کر آگ بگولہ ہو جائیں گے

datetime 4  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا اسلام آبادمیں ہونے والی سارک وزراء داخلہ کانفرنس کے حوالے سے پاکستان کے خلاف دن بھر زہریلا پروپیگنڈا کرتا رہا ،بھارتی میڈیا نے الزام لگایا کہ کانفرنس سے راجناتھ سنگھ کے خطاب کو پاکستانی میڈیا میں دکھانے اور میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والی سارک وزراء داخلہ کانفرنس میں پاکستانی میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی تقریر کو کسی ٹی وی چینل پر دکھایا گیا۔دوسری جانب پاکستانی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے سارک وزراء داخلہ کانفرنس سے خطاب میں دہشتگردی اور کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا ٹھوس موقف پیش کرنے پربھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی اور اس نے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگینڈاشروع کردیا اور پرانے الزامات دہراتا رہا۔
بھارت کے تمام بڑے نیوز چینلز ،زی نیوز،این ڈی ٹی وی ،سٹار نیوز اور دیگر چینلز دفاعی اور سیاسی تجزیہ کاروں سے پاکستان کے خلاف الزام تراشیوں پرمبنی تبصرے کرواتے رہے۔اس سے قبل پاکستانی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سارک وزراء داخلہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ کی الزام تراشیوں پر کرارا جواب دیا اور کہاکہ آزادی کی جدوجہد اور دہشتگردی میں بہت زیادہ فرق ہے کشمیر کے معصوم بچوں اور شہریوں پر وحشیانہ تشدد دہشتگردی نہیں تو کیا ہے،پاکستان نے دہشتگردی کی وجہ سے بہت سے نقصان اٹھایا اور ہم آج بھی دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں،دہشتگردی کا ہر واقعہ قابل مذمت ہے،اب الزام برائے الزام کے بجائے بامقصد مذاکرات سے معاملات کرنے کا وقت آگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…