بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

بھارتی وزیرداخلہ کے چاروں شانے چت, چوہدری نثار نے کھری کھری سنا دیں

datetime 4  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سارک وزراءداخلہ کانفرنس کے دوران پاکستانی موقف کو بھرپور اور ٹھوس انداز میں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کی جدوجہد اور دہشتگردی میں بہت زیادہ فرق ہے، کشمیر کے معصوم بچوں اور شہریوں پر وحشیانہ تشدد دہشتگردی نہیں تو کیا ہے،پاکستان نے دہشتگردی کی وجہ سے بہت سے نقصان اٹھایا اور ہم آج بھی دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں،دہشتگردی کا ہر واقعہ قابل مذمت ہے،اب الزام برائے الزام کے بجائے بامقصد مذاکرات سے معاملات حل کرنے کا وقت آگیا ۔وہ جمعرات کو یہاں سارک وزراءداخلہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے لکھی ہوئی تقریر ایک طرف کرکے زبانی خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ کے الزامات کا کرارا جواب دیا۔ سارک ممالک کے وزرا داخلہ کی کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے راج ناتھ سنگھ کی الزام تراشی کے بعد صدارت چھوڑ کر سیکرٹری سارک کو کہا کہ وہ اجلاس کی صدارت کریں۔
چوہدری نثار نے بھارتی وزیر داخلہ کے الزامات کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 6دہائیوں میں الزامات سے کسی کو کچھ بھی فائدہ نہیں حاصل ہوا، اب انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہے اور دہشتگردی کا ہر واقعہ قابل مذمت ہے۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان سارک کے تمام معاہدوں کی حمایت کرتا ہے،پٹھانکوٹ،کابل،ممبئی،ڈھاکا حملوں میں کئی معصوم جانیں گئیں ہیں اور پاکستان میں بھی بہت سی جانیں دہشتگردی کی نذر ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب الزام برائے الزام کے بجائے بامقصد مذاکرات سے معاملات حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔گذشتہ 6دہائیوں میں الزامات سے کسی کو کچھ بھی فائدہ نہیں ہو۔ا اب ہمیں انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ کرنا ہوگا،معاشی ترقی اور امن ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں،پاکستان میں اے پی ایس،سانحہ لاہور،چارسدہ یونیورسٹی جیسے واقعات ہوئے ہیں۔ ان واقعات میں معصوم پاکستانی شہید ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…