اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان سارک کو کامیاب تنظیم دیکھنا چاہتا ہے‘ خطے کو بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے،ہمیں امید ہے کہ رکن ممالک ماحول ساز گار بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ جمعرات کوساتویں سارک ممالک وزرا داخلہ اجلاس میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ سارک ممالک انسداد منشیات اور امن کئے لئے کوشاں رہیں گے اور سارک ممالک کو خطے کو درپیش مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ پرامن ایشیا کے لئے ساز گار ماحول بنانا ہوگا اور مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
چوہدری نثار نے کہا کہ پاکستان سارک کو ایک کامیاب تنظیم دیکھنا چاہتا ہے، شرکاء سارک سربراہ اجلاس کیلئے ٹھوس سفارشات پیش کریں گے۔ خطے کو بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے، خطے کو منی لانڈرنگ‘ ہیومن ٹریفکنگ جیسے جرائم کا سامنا ہے اور جرائم سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن ایشیاء کے لئے ساز گار ماحول بنانا ہوگا۔ سارک ممالک کے چیلنجز مشترکہ میں ۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف سارک وزراء داخلہ اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں بھارت‘ سری لنکا‘ مالدیپ اور بھوٹان کے وزراء داخلہ شریک تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کاساتویں سارک ممالک وزرا داخلہ اجلاس کے استقبالیہ سے خطاب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ونڈر بوائے
-
پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ ، نوٹیفکیشن جاری
-
750 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے لکھ پتی بن گئے
-
این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ، شدید سردی اور برفباری کی لہر کا امکان
-
ہمارا جہاز، طیارہ اوریونٹ کہاں ہے پاکستان کو سب پتہ تھا، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
-
سکول مزید 4 دن بندحکومت کا ایک اور اہم فیصلہ سامنے آ گیا
-
عمرہ پر جانے والوں کیلئے خوشخبری
-
بھائیوں کے سامنے بہن اغوا، بااثر زمیندار کی ڈیرے پر لے جاکر لڑکی کیساتھ زیادتی
-
فضائی روٹس بند،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری
-
چار ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ، ایف آئی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا
-
پاکستان بھر میں کل 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
-
پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر
-
سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدنے والے افراد ہوشیار ہوجائیں
-
16 جنوری سے 23 جنوری تک بارش اور برفباری کا امکان















































