اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ نگار نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ چوہدری نثار علی کے جو تازہ بیانات ہیں وہ نواز حکومت کیلئے مشکل بنے ہوئے ہیں۔ سینئر صحافی و تجزیہ نگار عارف نظامی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے کافی خود مختار ہیں۔ میں اکثر یہ کہتا ہوں کہ چوہدری نثار اپنی ہی حکومت کو سبوتاژ کرنے کے پیچھے لگے رہتے ہیں۔ حالیہ پریس کانفرنس میں بھی چوہدری نثار نے کہا کہ مجھے کوئی سمری نہیں بلکہ مجھے اخبار سے پتہ لگا ہے۔ عارف نظامی نے کہا کہ چوہدری نثار نئے محاذ کھولنے میں بڑے ماہر ہیں۔
عارف نظامی نے کہا کہ چوہدری نثار کے ڈبل سٹینڈرڈز ہیں۔ ایک طرف چوہدری نثار کہہ رہے ہیں کہ پورے سندھ میں رینجرز ہونے چاہئیں۔ فاروق ستار نے بھی یہی کہا تھا کہ پورے سندھ میں رینجرز ہونے چاہئیں۔ عارف نظامی نے کہا کہ اگر پورے سندھ میں رینجرز ہونے چاہئیں تو پنجاب میں کیوں نہیں؟ پنجاب میں رینجرز کی بات آتی ہے تو سب کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔
وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت سبوتاژ کرنے کیلئے چوہدری کیا کر رہے ہیں؟ سینئر تجزیہ نگار نے بڑا دعویٰ کر دیا
3
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں