منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

راحیل شریف کی چینی چیف آف جنرل سٹاف سے اہم ملاقات بھارت کی نیندیں حرام ہو گئیں

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر چین کے شہر ارمچی پہنچ گئے جہاں انھوں نے پیپلز لبریشن آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف فینگ سے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ فوجی تعلقات،علاقائی تعاون اوراقتصادی راہداری کی طویل المدتی سیکیورٹی کے مختلف پہلو پر بات چیت کی گئی۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف ایک روزہ دورے پر چین کے شہر ارمچی پہنچ گئے۔
آرمی چیف نے پیپلز لبریشن آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف فینگ سے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ فوجی تعلقات، اقتصادی راہداری کی طویل المدتی سیکیورٹی کے مختلف پہلو پر بات چیت کی گئی آرمی چیف نے سنکیانگ میں سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ارمچی میں پارٹی سیکرٹری ڑینگ چن شیان سے بھی ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سیکورٹی کے امور خاص طور پر اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل اور سیکورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا گیا۔پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چین کے چیف آ ف جنرل سٹاف کی ملاقات سے بھارت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کیخلاف پاکستان نے چین کا بھرپور ساتھ دینے اعلان کیا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…