اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے باسیوں کیلئے صبح صبح بری خبر آ گئی۔ تفصیل کے مطابق خیبر پختونخواہ کے اہم شہر چارسدہ میں دوسرا دھماکہ ہو گیا۔ دھماکہ پولیس چیک پوسٹ کے نزدیک ہوا جس میں دو سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق زخمی افراد کو طبی امدا کیلئے ہسپتال منعقد کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔