اب ہمیں آئی ایم ایف کی ضرور ت نہیں !!! جلد ناطہ توڑ دیں گے۔۔وفاقی وزیر نے بڑا بیان دے دیا

2  اگست‬‮  2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ اب پاکستان کو آئی ایم ایف کی مزید امداد کی ضرورت نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ‘پاکستان بہت جلدآئی ایم ایف سے امداد کو روک دے گا اور یہ آئی ایم ایف کیساتھ ہمارا آخری سیشن ہے’۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس مزید امداد کیلئے نہیں جائے گئے۔ وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق 2050 تک پاکستان دنیا کی 18ویں بڑی معیشت بن چکا ہو گا۔ یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ایک سینئر عہدیدار کہہ چکے ہیں کہ پاکستانی معیشت مستقل مستحکم ہوتی جارہی ہے اور ان کے مختصر مدت کے خطرات بھی بتدریج کم ہونا شروع ہو گئے ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے غیر منقولہ جائیداد پر نافذ کیے جانے والے ٹیکس کے حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے جائیداد کی منتقلی کیلئے کوئی ایمنسٹی اسکیم متعارف نہیں کرائی ہے۔ہم آئی ایم ایف سے جلد ناطہ توڑ دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ اب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں کا تعین کرے گی اور اس حوالے سے ہونے والی تمام ٹرانزیکشنز شفاف طریقے سے ہوں گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ مستقبل میں رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں کا تعین ایف بی آر کرے گی۔ موجودہ حکومتی پالیسی کے حوالے سے انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ کیپیٹل گین ٹیکس (سی جی ٹی) کلیکشن ٹیبل یا وصولی میزان ایف بی آر کی جانب سے بنایا جائے گا اور تمام صوبوں سے شیئر کردیا جائے گا۔ ‘ہم تمام صوبوں سے کہیں گے کہ وہ ہماری منظور کردہ پالیسی کو رائج کریں جس سے انھیں بھی فائدہ حاصل ہوگا، اوراس طرح صوبے اپنے ٹیکس کی شرح کو کم کرسکیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سی جی ٹی ڈسٹرکٹ کلیکٹرز کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق وصول کی جاتی تھی اور رئیل اسٹیٹ کی مذکورہ قیمتیں مارکیٹ کی اصل قیمتوں سے 40 سے 60 فیصد کم دکھائی جاتی تھیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…