ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم کی مشکلات۔۔۔ حکومت نے اپوزیشن بارے اہم فیصلہ کر لیا

datetime 1  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے حکومت نے ا پوزیشن کا ایک اوربڑا اعتراض دور کرنے کا فیصلہ کر لیا اس ضمن میں انکوائری کمیشن 1956ء کے ایکٹ میں ترامیم لانے کی تیاریاں کر لی ہیں جس کے تحت انکوائری کمیشن اب مقدمہ بھی درج کرا سکے گا۔ نجی ٹی وی نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے پانامالیکس کی تحقیقات کے حوالے سے اپوزیشن کاایک بڑا اعترض دورکرنے کا فیصلہ کر لیاحکومتی ذرائع نے بتایاکہ انکوائری کمیشن 1956ء ایکٹ میں ترامیم لانے کے حوالے سے ماہرین نے ایک بل تیار کیا جو قومی اسمبلی کے پیر سے شروع ہونے والے اجلاس میں ہی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
1956کے ایکٹ کے تحت بننے والے انکوائری کمیشن کوصرف تحقیقات اوررپورٹ مرتب کرنے کا اختیارحاصل تھا تاہم نئی ترمیم کے بعد بننے والے انکوائری کمیشن کوایکشن لینے سمیت مزید اختیارات بھی حاصل ہوں گے ۔انکوائری کمیشن اب نہ صرف مقدمہ درج کراسکے گابلکہ مقدمے میں لگائی جانیوالی دفعات کا تعین بھی کرسکے گا ۔ بل جب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں آئے گا تو اپوزیشن کومزید ترامیم کیلئے تجاویز دینے کا بھی اختیارحاصل ہوگا، اس سے پہلے اپوزیشن کااعتراض تھا کہ 1956ء کے ایکٹ کے تحت بننے والاکمیشن بے اختیار ہے لہٰذا وہ اسے مسترد کرتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف پانامہ لیکس معاملے پر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…