پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ان لو گو ں سے بہت خطر ہ ہے ۔۔۔ وزیر اعظم نے اجلاس میں سب واضح کر دیا

datetime 1  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک صحیح سمت میں گامزن ہے ، پاکستان ہر مذہب اور رنگ ونسل کے لیے محفوظ بنایا جائیگا،انتہاپسندنظریات عالمی خطرہ ہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کوششوں اور پوری قوم کے عزم سے انتہاپسندنظریات کو شکست ہورہی ہے ۔وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اندرونی سلامتی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا ، سیکیورٹی اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیرداخلہ چودھری نثار ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ، ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان ، مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ بھی شریک ہوئے ۔اجلاس میں ملک میں جاری دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا،وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کا سیکیورٹی اور قیام امن کے لیے کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہدہشت گرد اور انتہاپسند عناصر پسپاہورہے ہیں،دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف آپریشن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں سے ہی کامیاب ہورہاہے ۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ انتہاپسندنظریات عالمی خطرہ ہیں ،پاکستان نے ان نظریات کو اکھاڑ پھینکنے کی کوششیں کئی سال قبل شروع کیں،پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ہوا ہے،آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے ملک کی امن وامان کی صورتحال بہترہوئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت انٹیلی جینس شئیرنگ میکنزم کو مضبوط بنانے کے لیے معاونت جاری رکھے گی ،پاکستان ہر مذہب اور رنگ ونسل کے لیے محفوظ بنایا جائیگا، ملک صحیح سمت میں گامزن ہے ،عوام کو مستحکم ،خوشحال اور پرامن وطن دینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…