کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرزاختیارات کامعاملہ اتنابڑانہیں جتنامیڈیانے بنادیاہے، رینجرز کے اختیارات کا معاملہ طول نہیں پکڑ رہا، اختیارات جلد دے دیئے جائیں گے، آصف زرداری سے رینجرز اختیارات سے متعلق بات ہوئی لیکن کابینہ کے وزراء اور قلمدانوں سے متعلق بات نہیں ہوئی ۔وہ دبئی سے کراچی آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کا معاملہ طول نہیں پکڑ رہا، اختیارات جلد دے دیئے جائیں گے، رینجرز اختیارات کا معاملہ اتنا بڑا نہیں جتنا کہ میڈیا نے اسے بنادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دبئی میں آصف علی زرداری سے رینجرز اختیارات سے متعلق بات ہوئی ہے لیکن کابینہ کے وزراء اور قلمدانوں سے متعلق بات نہیں ہوئی ۔ علاوہ ازیں وزیراعلی صبح ٹھیک 9 بجے سندھ سیکرٹریٹ میں مختلف محکموں کا دورہ کیا اور ملازمین کی حاضری کا بھی جائزہ لیا۔ مراد علی شاہ نے تاخیر سے پہنچنے والے ملازمین کی خوب سرزنش کی۔ وزیر اعلی سے رکن اسمبلی منظور وسان ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ ثنا اللہ عباسی نے ملاقاتیں کیں۔ واضح رہے کہ محکمہ داخلہ کا قلمدان وزیر اعلی سندھ نے نے اپنے پاس ہی رکھا ہوا ۔
رینجرزاختیارات کامعاملہ, وزیراعلی نے واپس آتے ہی فیصلہ سنا دیا
1
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں