اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ نواز شریف نے ماضی میں ایک ہی کام کیا تھا اور وہ موٹر وے بنانے کا تھا اور اس میں بھی ان کی حکومت نے 30 فیصد کمیشن لیا تھا۔
سینئر تجزیہ نگار ہارون الرشید نے کہا کہ نواز حکومت اپنے ماضی کے تمام ادوار ایک بھی ہسپتال نہیں بنا سکی۔
سینئر تجزیہ نگار ہارون الرشید کی بات کے جواب میں سینئرصحافی حبیب اکرم نے کہا کہ اگر نواز شریف حکومت نے کمیشن لیا تھا تو وہ ثابت کیوں نہیں ہو سکا؟ اور عدالتوں نے اس کا نوٹس کیوں نہیں لیا ؟ جس کے جواب میں سینئر تجزیہ نگار ہارون الرشید نے کہا کہ کون سی عدالت؟ اس ملک میں کوئی عدالتی نظام موجود ہے؟
نواز شریف حکومت نے موٹر وے پراجیکٹ میں کتنا کمیشن لیا تھا؟ سینئر تجزیہ نگار نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا
1
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں